اسلام آباد (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار آج لاہورائیر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز 757 کے زریعے لندن روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، چیف جسٹس کی لاہور ایئرپورٹ آمد پرسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے، چیف جسٹس کے ہمراہ ان کے فیملی ارکان بھی ہیں۔
چیف جسٹس لندن اور مانچسٹر میں دیا میر بھاشا ڈیم کے لیے فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لیں گے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب ںثار کی غیر موجودگی میں جسٹس گلزاراحمدقائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے جبکہ اس حوالے سے جسٹس عظمت سعید نےجسٹس گلزاراحمدسےحلف لے لیاہے۔