لندن: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے لندن میں سیکریٹری داخلہ سمیت برطانوی حکام سے ملاقات کی، قیدیوں کی منتقلی، منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں ناجائز طریقے سے بنائے گئے اثاثوں کی برآمدگی سے متعلق بات چیت ہوئی، قیدیوں کی منتقلی اور منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ میں قانونی معاونت کی فراہمی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے، معاون خصوصی شہزاد اکبر نے برطانوی حکومت کے دیگر نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔