اسلام آباد: (دنیا نیوز) صارفین کے تحفظ کیلئے قائم اوگرا نے سوئی ناردن گیس کمپنی پر نوازشات کردیں، اوگرا کی جانب سے صارفین پر 44 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔
دنیا نیوز کی حاصل کردہ دستاویز کے مطابق سوئی ناردرن کو 44 ارب 74 کروڑ روپے کے گیس شارٹ فال ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دی گئی، بغیرتصدیق ایڈجسٹمنٹ کی اجازت سے گیس قیمت میں 106 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا، اوگرا اجازت نہ دیتی تو 30.62 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوسستی گیس مل سکتی تھی۔