اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ تمام عالم کےسردارہیں، انھوں نےصلہ رحمی کا درس دیا. حضور رحم فرماتے تھے جو آج کی دنیا میںنظر نہیں آتا. وہ دو روزہ بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں مصر، لبنان، ایران، عراق اور سعودی عرب سمیت مسلم ممالک کے سکالرز شریک ہوئے.
وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں سعودی عرب، ایران ، مصر اور بھارت کے سکالرز شریک ہیں، کانفرنس کا مقصد امت مسلمہ میں اتفاق، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و محبت کا پرچار ہے۔
صدر مملکت نے کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی رحم سے بھرپور ہے۔ آپؐ تمام عالم کے سردار ہیں۔ ہمیشہ صلہ رحمی کا درس دیا مگر آج کی دنیا میں رحم نظر نہیں آتا۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس کے افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ نے انسان کو خاص مقصد کیلئے پیدا کیا ہے، خدا کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے انسان کی زندگی تبدیل ہوتی ہے۔ سیدھا راستہ نبی کریم ﷺ کا بتایا ہوا راستہ ہے، ہمارے نبی ﷺ نے پوری دنیا بدل دی، فلاحی ریاست وسائل سے نہیں وزیراعظم نے 3 یونیورسٹیز میں سیرت النبی ﷺ چیئرز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔