سرگودھا:(روزنامہ دنیا) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما دانیال عزیز کے والد انور عزیز سمیت 5 افراد کیخلاف باجرہ ، چاول اور کاٹن کی فصل غیر قانونی طریقے سے کاٹ کر حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہاگیا ہے کہ نواحی گاؤں 170-172شمالی میں کاٹن ، باجرہ اور چاول کی فصل کاشت کرکے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کے والد انور عزیز ، احسان اللہ ، محمد یعقوب وغیرہ5 افراد نے حکومت پنجاب کو لاکھوں کا نقصان کا پہنچا یا ہے، مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے 328 کنال رقبہ پر موجود سرکاری فصل کاٹ کر چوری کرلی ۔