اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پاکستان میں موجود چینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے تعاون سے چاروں صوبائی حکومتیں سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کا نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دیں گی جس میں مقامی پولیس کا کردار موثر بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی سکرینگ کرائی جائے گی اور ان کے پروجیکٹس کی نگرانی میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔