اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس شروع ہوا جس میں وزیراعظم نے کونسل کے اراکین کو حالیہ بیرونی دوروں سے متعلق اعتماد میں لیا. اجلاس کے دوران ملک کی اقتصادی صورتحال اور آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ شرائط کا جائزہ لیا جائے گا. کونسل کی سب کمیٹی مالی صورتحال پر اپنی حتمی سفارشات بھی ہیش کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس شروع ہوا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار اور دیگر وزرا شرکت کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ وزارتوں کے اعلی افسران بھی شریک ہیں۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ملائشیا سمیت غیر ملکی دوروں سے متعلق کونسل کے اراکین کو اعتماد میں لیا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر کے علاوہ مشیر تجارت اور گورنر سٹیٹ بنک کے علاوہ 11 ماہرین معیشیت بھی موجود ہیں جو معاشی تجاویز پر غور کریں گے، اجلاس کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات پیش کریں گے اور عالمی ادارے کی جانب سے پیش کر دہ شرائط سے بھی آگاہ کریں گے جس کے بعد کونسل کے اراکین اپنی آرا کا اظہار کریں گے۔