چینی قونصلیٹ حملہ: شہید اہلکاروں کے ورثاء کیلئے نوکریوں کا اعلان

چینی قونصلیٹ حملہ: شہید اہلکاروں کے ورثاء کیلئے نوکریوں کا اعلان

چيني قونصل خانے پر حملے کے دوران شہيد اہلکار محمد عامر خان کی رہائشگاہ پر وفاقی وزير فيصل واوڈا اور رکن سندھ اسمبلی خرم شير زمان پہنچے۔ فيصل واوڈا نے چينی قونصل خانے پر حملے کے دوران شہيد ہونے والے اہلکاروں کے بچوں کو سرکاری نوکرياں دينے کا اعلان کر ديا۔