کراچی میں قونصلیٹ پر حملے میں ملوث مزید سہولت کار گرفتار

کراچی میں قونصلیٹ پر حملے میں ملوث مزید سہولت کار گرفتار

کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ مارے جانے والے دہشتگردوں کے مزید سہولت کار گرفتار کر لئے گئے، کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے دہشت گرد جس ہوٹل میں ٹھہرے وہاں کارروائی کر کے گرفتاریاں کیں، سی ٹی ڈی کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، رینجرز، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز بھی بھرپور کام کر رہی ہیں۔

نجی یونیورسٹی میں منشیات کے خلاف منعقدہ تقریب میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر منصور بھی شریک ہوئے، طلبہ نے منشیات کیخلاف بھرپور کریک ڈاون کا مطالبہ کیا۔ تقریب میں 20 سے زائد جامعات کے طلبہ نے شرکت کر کے منشیاف کیخلاف مہم چلانے کا عزم ظاہر کیا۔