کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے مواد کی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی۔ دہشتگردوں سے انتہائی مہلک مواد 'سی فور' ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
سندھ پولیس کے محکمہ فرانزک نے چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے مواد سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد 4 الیکٹرونک ڈیٹونیٹرز ساتھ لائے تھے، 3 کلو آئی ای ڈی، ایک ڈرائی بیٹری بھی ملی، 7 آر جی ڈی ون گرینیڈ جبکہ 2 آر جی ڈی فائیو گرینیڈ بھی ملے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تمام دہشتگرد اپنے ہمراہ میڈیکل فرسٹ ایڈ کا سامان بھی لائے تھے۔