کراچی میں قونصل خانے پر حملے سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے: چین

کراچی میں قونصل خانے پر حملے سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے: چین

چین نے جاں بحق اہلکاروں کے ورثا اور زخمیوں سے اظہار تعزیت کیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ جینگ شوآنگ نے کہا حملے میں جاں بحق اہلکاروں کے ورثا اور زخمیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین تمام موسموں کے آزمودہ تذویراتی شراکت دارہیں، پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعلقات مضبوط رہیں گے، پاکستان نے سی پیک اور چینی باشندوں کے تحفظ کا اعادہ کیا ہے۔