پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرانشاہ پہنچ گئے، وزیر دفاع پرویز خٹک، گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان بھی ہمراہ ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو انسداد دہشتگردی، بحالی آپریشن، بے گھر عارضی افراد کی بحالی اور شمالی وزیرستان میں سماجی و ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم غلام خان ٹرمینل کا دورہ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کا معائنہ بھی کریں گے، وزیراعظم قبائلی جرگہ سے بھی خطاب کریں گے۔