اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 18 دسمبر 2018ء سے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد یکم جنوری 2019ء کو دوبارہ کھلے گی۔ تعطیلات کے دوران اہم نوعیت اور ضمانت سے متعلق مقد مات ڈیوٹی پر مامور بینچوں کے سامنے سماعت کے لئے مقرر کئے جائیں گے۔