سکردو: (دنیا نیوز) حکومت نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سمری کل وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی تیاری، وفاقی کابینہ جمعرات کو منظوری دے گی، عبوری صوبے کیلئے قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم بھی ضروری ہے۔
وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کریں گے۔ گلگت بلتستان میں اصلاحات کے لئے وزیراعظم نے کمیٹی قائم کی تھی جس نے اپنی سفارشات مرتب کر لی ہیں۔ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ ملنے سے اضافی اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔
گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مکمل صوبے کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔ عبوری صوبے کیلئے حکومت کو قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم منظور کرانا ہو گی۔