اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف آخری فلیگ شپ ریفرنس کی شہادتیں بھی مکمل ہو گئیں، فلیگ شپ ریفرنس میں تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کرا دیئے۔ نیب نے کہا مقدمہ ثابت کرنے کے لیے شہادتیں مکمل ہوگئیں، ملزم کا بیان صفائی لیا جائے۔
ادھر العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر واثق ملک کے حتمی دلائل جاری ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس عام اور سادہ کیس نہیں، العزیزیہ ریفرنس وائٹ کالر کرائم کا مقدمہ ہے، نواز شریف نے بڑے منظم طریقے سے جرم کیا، نواز شریف کے بچوں کے بیرون ملک اثاثوں کا پہلا انکشاف پاناما لیکس میں ہوا، یہ اثاثے سپریم کورٹ میں کیس سے پہلے ظاہر نہیں کیے گئے۔
نیب پراسیکیوٹر واثق ملک نے کہا ملزمان کو سپریم کورٹ، جےآئی ٹی اور نیب کے سامنے صفائی کا موقع ملا، ملزمان کی طرف سے پیش کی گئی وضاحت اور صفائی جعلی نکلی، العزیزیہ ریفرنس میں جس جائیدادکا ذکر ہے وہ تسلیم شدہ ہے، نواز شریف نے بے نامی دار بچوں کے ذریعے اثاثے چھپائے۔