لاہور: (دنیا نیوز) کرتارپور کوریڈور کھولنے پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف مبارکباد کے مستحق ہیں، لارڈ نذیر احمد کی دنیا نیوز سے گفتگو، کہتے ہیں بھارتی وزیر خارجہ کا ردعمل گاؤں کی اس عورت جیسا تھا جو ہمسایوں کو طعنہ دیتی رہتی ہے۔
کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد پر لارڈ نذیر کا ردعمل، دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی فتح قرار دیا۔
کرتار پور راہدری منصوبے پرسکھ برادری نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اِسے بہترین قرار دیا، سکھ برادری کے لیے کرتارپور کوریڈر نہایت اہمیت کا حامل ہے جس سے دونوں ممالک کے سکھ شہری بغیر ویزا کے مخصوص مقامات پر مذہبی رسومات کے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔