لاہور: (دنیا نیوز) گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کے احکامات پر سست روی سے عمل جاری ہے تو دوسری طرف دیواریں گرانے کا عمل روکنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دے دی گئی ہے۔
مال روڈ پر واقع گورنر ہاؤس کے دروازے موجودہ حکومت نے پہلے ہراتوار کو عوام کے لئے کھولے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان نے حکم دیا کہ منگل تک گورنر ہاؤس کی بیرونی دیواریں گرادی جائیں اور اس کی جگہ آہنی جگلہ لگایا جائے تاکہ اسکی خوبصورتی سڑک سے عوام کو نظر آئے۔
اتوار کو مال روڈ کی طرف گورنر ہاؤس کی چند فٹ دیوار سے حفاظتی جنگلہ اتار لیا گیا۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کی کہ گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت میں اس قسم کی تبدیلی نہیں ہو سکتی
جبکہ پیپیرا رولز پر بھی عمل نہیں ہو رہا۔
ایک اندازے کے مطابق گورنر ہاؤس کی دیوار کی جگہ آہنی جنگلے پر کروڑوں کی لاگت آئے گی اور ایک ماہ کا وقت لگ سکتا۔