پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں خناق سے بچاؤ کی ویکسین کی کمی پیدا ہو گئی، صوبےمیں متاثرہ بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا، صوبائی حکومت نے پنجاب اور سندھ سے ویکسین منگوا لی۔
خیبر پختونخوا میں خناق سے بچاؤ کی ویکسین کی کمی پیدا ہو گئی۔ صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر پنجاب اور سندھ سے ویکسین منگوا لی، جنوبی اضلاع سمیت کے پی کے دس اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر مہم چلانے کے لیے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 2017ء سے اب تک 550 سے زائد خناق کے کیسز رپورٹ ہوئے، بنوں میں سب سے زیادہ 107 بچے خناق سے متاثر ہوئے، ضلع کرک میں خناق کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق کمی کو پورا کرنے کے لئے باہر سے ویکسین منگوائی جا رہی ہے۔