اسلام آباد: (دنیا نیوز) ووٹ منتقل کرانے کے خواہشمند جلدی کریں، الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی، جنوری 2019 میں ایک کروڑ ووٹرز کے حلقے تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ووٹ کا اندراج یا منتقلی صرف مستقل یا عارضی پتہ پر ہو سکتا ہے، تاہم ایک کروڑ سے زائد شہریوں کے ووٹ مستقل یا عارضی پتے پر درج نہیں، ان افراد نے 31 دسمبر تک اپنے ووٹ منتقل نہ کرائے تو ان کے ووٹ خود بخود مستقل پتے پر درج کر دیئے جائیں گے، یوں 1 کروڑ ووٹرز کے حلقے تبدیل ہو سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ 31 دسمبر تک ووٹ اندراج اور منتقلی کے لئے فارم 21 کا استعمال کیا جائے، سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ، تعیناتی کی جگہ کے عارضی پتے پر ووٹ درج کرا سکتےہیں۔