اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحت کیلئے سیاسی حل کا حامی ہے، امریکی صدر کی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کو سراہتے ہیں، پاکستان اور امریکا کو مستقل بنیادوں پر مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے، افغان امن اور مشترکہ مقاصد کے لیے دونوں ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کو سراہتے ہیں، پاکستان اور امریکا کو مستقل بنیادوں پر مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت اور سماجی شعبے میں رابطے بڑھا سکتے ہیں۔