کراچی: (روزنامہ دنیا)سندھ ہائی کورٹ نے دوہری شہریت رکھنے پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے سے متعلق دائر درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کو 20دسمبر تک نوٹس جاری کردئیے۔
فاضل عدالت نے مدعاعلیہ کے وکیل کو جواب اور متعلقہ دستاویزات بھی پیش کرنے کیلئے حتمی مہلت دیدی ۔ بدھ کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے دوہری شہریت رکھنے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر مدعاعلیہ کی جانب سے جواب داخل نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے مدعاعلیہ کے وکیل کو20دسمبر تک جواب داخل کرنے کی مہلت دیدی۔