اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں نیب میں سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد ہے، کرپٹ آدمی چاہے اقتدار میں ہو یا حزب اختلاف میں جوابدہ ہے۔ پانچ لاکھ کے منصوبے پر 50 کروڑ لگ جائیں تو اس سے متعلق پوچھنا جرم تو نہیں ہے۔
چیئرمین نیب نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل برداشت کر لیں گے لیکن سمجھوتا نہیں کریں گے، ذات پر تنقید قبول ہے لیکن ادارے پر ہرگز قبول نہیں ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ کبھی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے معیشت متاثر ہو، کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر بلا تخصیص احتساب جاری رہے گا۔