کراچی: (دنیا نیوز) فاروق ستار کا کہنا ہے وسیم اختر کو کراچی برباد کرنے کیلئے ووٹ نہیں ملے، اب آؤ الیکشن جیت کر دکھاو، تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں 5 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا گیا، آج کے ایم سی بلڈنگ کے سامنے مظاہرہ ہوگا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، آج کیس میں 5 ملزمان پر فرد جرم عائد ہونا تھی۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 19 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کو کراچی بنانے کا ووٹ دیا گیا تھا کراچی کو برباد کرنے کا نہیں، اب دیکھتے ہیں کراچی کی عوام وسیم اختر کو کیسے ووٹ دیگی، سپریم کورٹ کے احکامات کی آڑ میں 5 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا گیا، تجاوزات کیساتھ لوگوں کا کاروبار بھی چھینا گیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آج دوپہر تاجروں کے حق میں کے ایم سی بلڈنگ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔