'رابطہ کمیٹی پر کچھ لوگوں کا قبضہ، ضروری ہے طے ہو پارٹی کون چلائیگا'

Last Updated On 10 November,2018 11:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) فاروق ستار کا کہنا ہے رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کارکنوں نے مسترد کر دیا، رابطہ کمیٹی پر کچھ لوگوں کا قبضہ ہے، ضروری ہے طے ہو پارٹی کون چلائے گا، کبھی کسی کی دم پر پاؤں نہیں رکھتا۔

فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم لٹیروں کی وجہ سے کارکنان میں اعتماد کھو چکی ہے، انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں اور یہ مطالبہ کارکنان نے بھی کیا ہے، ہم سیاسی جمہوری طریقے سے پارٹی کو چلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کارکنان کے سامنے سب اپنے اثاثے اور گوشوارے رکھے، ورنہ چند دن بعد میں بتاؤں گا، اب کارکنان کے منہ پر ٹیپ نہیں لگایا جاسکتا، کارکنان کی اسمبلی میں فیصلہ ہوگا۔

ڈاکٹر فاروق ستار مزید کہنا تھا اگر کسی نے غلط طریقے سے جائیداد بنائی تو کارکنان سے معافی مانگنی پڑی گی، مجھ سے جان چھڑانے کی سازش بہت پہلے سے جاری تھی، میں اپنے گوشوارے آج ہی فیس بک پر لگا دوںگا۔ انہوں نے کہا حساب دے دیں میرا جھگڑا ختم ہو جائے گا، کبھی بانی کے اختیارات نہیں مانگے، خالد مقبول بھی کارکنان کے سامنے حساب دیں۔
 

Advertisement