کراچی: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنماؤں کے کھاتے بھی کھل گئے ہیں۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے چار رہنماؤں کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔ بابر غوری، روف صدیقی، نسرین جلیل اور وسیم اختر سمیت پچاس افراد نے اربوں روپے لندن بھجوائے جبکہ سہیل منصور اور ارشد وہرا کے اکاونٹس سے بڑی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 14 سال میں 700 ٹرانزیکشنز کی گئیں جن میں سے 500 کے قریب ٹرانزیکشنز بے نامی یا فرضی ناموں سے کی گئیں۔ اس کے علاوہ لندن رقم بھجوانے والے 200 افراد کے مکمل کوائف بھی مل چکے ہیں۔