کراچی: (دنیا نیوز) فاروق ستار کا کہنا ہے متحدہ میں چند افراد کی آمریت ہے، پارٹی میں احتساب کا نظام ہونا چاہئے، پارٹی رہنما کارکنوں کے سامنے اثاثے ظاہر کریں۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میئر کراچی کو 9 ارب روپے کا حساب دینا پڑے گا، تحقیقات کر رہا تھا اسی لئے راستے سے ہٹا دیا گیا، پی ایس پی میں جانے والے واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا میرے خلاف دو عدالتوں میں مقدمات درج ہے، ایک مقدمے کا تو ریکارڈ ہی نہیں مل رہا، وزیراعظم نے کراچی کیلیے کوئی بات نہیں کی۔
فاروق ستار کا کہنا تھا چین کے سفیر سے کراچی کے منصوبے پر بات چل رہی ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے جاگیرداروں کو حساب دینا ہوگا، چند لوگ ایم کیو ایم پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں، اگر میں رابطہ کمیٹی میں رہتا تو اراکین کو مجھ سے خوف رہتا۔