لاہور: (دنیا نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی، دولہا کو شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں نیشنل تھیلی سیمیا کانفرنس اور ورکشاپ سے خطاب میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان میں یومیہ اوسطاً 17 بچے تھیلیسیمیا کا شکار پیدا ہو رہے ہیں، شادی سے قبل ٹیسٹ اور کزن میرج سے گریز کر کے تھیلیسیمیا سے بچا جا سکتا ہے، میاں اور بیوی دونوں میں تھیلیسیمیا کے جینز ہوں تو خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تھیلی سیمیا ایک موروثی بیماری ہے اس سے بچاؤ کیلئے آگاہی ضروری ہے، اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں بل پیش کریں گے۔