ملتان: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارتوں کے قلم دان تبدیل کرنے کے حوالے سے مجھے علم نہیں ہے لیکن سوموار کو وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس بلایا ہے جہاں وزراء سے ان کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھا جائے گا، فواد چوہدری ٹھیک کام کر رہے ہیں وزیر اعظم جو مناسب سمجھیں گے وہ اپنا فیصلہ کریں گے۔
پنجاب کالج میں تقسیم انعامات کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قوم نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے، فوادچوئدری اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جنوبی پنجاب کے صوبے سے انکار نیں کیا جا سکتا، بہاولپور ہو، ڈیرہ غازی خان ہو، ملتان ان تینوں ڈویژن کی اپنی اہمیت ہے، ہر لحاظ سے جنوبی پنجاب کا اہم شہر ملتان ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بہت پریشان کن ہیں اور ہم نے ہر فارم پر کشمیر کی اواز کو اٹھایا ہے، ہماری کوشش ہے کرپشن سے اس قوم کو نجات دلائیں، ڈالر کی قدر میں بہت جلد کمی واقع ہو جائے گی، ہماری خواہش ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہوں، سارک ایک اہم فارم ہے بھارت کو چاہے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔