لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز ذرائع کے مطابق رہائشی علاقوں میں 86 روپے سے 300 روپے فی مرلہ تک ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے ،طابق کمرشل مارکیٹوں کو بھی مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے سفارشات تیار کر کے منظوری کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ صفائی ٹیکس سے ایل ڈبلیو ایم سی کو 1 ارب 28 کروڑ روپے ماہانہ آمدنی ہو گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کوڑا اٹھانے پر ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے خرچ آتا ہے، لاہور کا کوڑا اٹھانے پر سالانہ 20 ارب روپے خرچ نہیں کر سکتے، گھروں سے کوڑا اٹھوانے کیلئے شہریوں کو پیسے دینے ہونگے۔
انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی مسودہ بل آئندہ سال پیش کیا جائے گا جس میں ماڈل اور پسماندہ علاقوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکس لگایا جائے گا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہر کی صفائی کی نگران کمپنی چلانے کیلئے صفائی ٹیکس ضروری ہے اور یہ فیس بھی کنٹریکٹرز خود صارف سے وصول کرینگے۔