حکومتی کارکردگی سمجھنے کیلئے چار ماہ کم عرصہ نہیں، سراج الحق

Last Updated On 10 December,2018 08:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سو دن میں صرف چہرے ہی بدلے ہیں، بڑے بڑے وعدے حکومت کے گلے کی ہڈی بن چکے ہیں۔

لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت سے وابستہ عوامی توقعات پوری نہیں ہوئیں، حکومت کو ووٹ دینے والے مایوسی کا شکار ہیں، بڑے بڑے وعدے اور اعلانات حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آج یہ عالم ہے کہ باقی سب چیزیں تو مزید مہنگی ہو چکی ہیں، صرف روپیہ ہی سستا ہوا ہے، نظام وہی ہے، سٹیٹس کو ہے لیکن صرف چہرے تبدیل ہو گئے ہیں، حکومتی کارکردگی کی رفتار سمجھنے کے لیے چار ماہ کم عرصہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ بھی دم توڑ چکا ہے اور بہتری کی اُمید نظر نہیں آ رہی ہے۔