اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نیب کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بھی ہدایت کر دی۔
سابق نواز شریف نے وزراء کالونی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں شریف فیملی کیخلاف نیب مقدمات، پارٹی امور اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف اور شہباز شریف نے خواجہ برادران کی گرفتاری اورحمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے پر بھی بات چیت کی۔ دونوں بھائیوں نے نیب کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر مشاورت کی۔
نواز شریف نے شہباز شریف کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو ق ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں شہباز شریف نے نواز شریف سے والدہ اور دیگر اہلِ خانہ کی خیریت بھی دریافت کی۔