لاہور: ( روزنامہ دنیا) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے پنجاب پولیس اگلے سال یکم جولائی سے پرانی یونیفارم ہی پہنے گی۔
روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب پرانی یونیفارم استعمال کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ پرانی وردی پہننے کے حوالے سے وزیر اعظم نے کوئی ہدایات نہیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی یونیفارم سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے دور میں تبدیل ہوئی تھی جس پر کثیر رقم خرچ کی گئی تھی۔
اس حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے بتایا کہ پرانی وردی کی بحالی کا فیصلہ افسروں اور اہلکاروں کی تجاویز کی روشنی میں خصوصی کمیٹی نے کیا، موجودہ وردی کا سٹاک ختم، پرانی وردی یکم جولائی 2019 سے صوبے بھر میں مکمل بحال ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ یونیفارم پر افسران اور اہلکاروں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، نئی یونیفارم سے صوبائی سرحدوں پر آپریشنز میں دشواری کا سامنا تھا۔