پشاور: (دنیا نیوز) نیب خیبر پختونخوا کے چار پراسیکیوٹر مستعفی ہوگئے، پراسیکویٹرز نے استعفے چیئرمین کو ارسال کر دیئے۔
نیب زرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے 4 پراسیکیوٹرز نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ پراسیکیوٹرز ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہوئے، مستعفی ہونے والے پراسیکیوٹرز نے استعفے چیئرمین نیب کو ارسال کر دیئے۔ مستعفی ہونے والوں میں سینیئر پراسیکیوٹر عمر فاروق، اشفاق داؤ دزئی، حسنین طارق اور زیراللہ خٹک شامل ہیں۔ پراسیکیوٹرز گزشتہ کئی سالوں سے نیب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔