اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام رکوانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گتریس کو ٹیلی فون کیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی بتایا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔