ملتان : (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے تاہم آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ منظور کر کے یکم جولائی تک افسران تعینات کر دیئے جائیں گے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اٹھاویں ترمیم میں اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے لیکن اضلاع محروم رہے جسکی وجہ سے جنوبی پنجاب ترقی کی ڈور میں پیچھے رہ گیا تاہم آئندہ سال یکم جولائی کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنا کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیئے ایگزیکٹیو فیصلوں کے ساتھ قانون سازی بھی کرنی ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں عملی اقدامات کی بجائے صرف پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہیں اور اسی لیئے ان کے قول و فعل میں واضح تضاد موجود ہے
شاہ محمود قرییش نے افغانستان سے فوج کے انخلاء کے فیصلوں کو خوش آئند قرار دیا اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔