استنبول: (روزنامہ دنیا) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے، چیف جسٹس لاہور ایئر پورٹ سے ترکی روانہ ہوئے جہاں سے وہ سعودی عرب جائیں گے اور عمرہ ادا کرنے کے بعد 22 دسمبر کو واپس لاہور پہنچیں گے۔
چیف جسٹس سے ایک ترک کمپنی کی چیئرپرسن نور گوکمین نے ملاقات کی، سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ترک کمپنی کی چیئر پرسن نے ڈیمز فنڈ کیلئے 13 لاکھ 80 ہزار روپے کا عطیہ دیا۔ ایک ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد دیامر بھاشا مہمند ڈیمز کی فنڈ ریزنگ کے لئے امریکہ اور کینیڈا جائیں گے۔