پشاور: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں مدرسے کے کمرے میں گیس لیکج سے 23 طالبعلم بے ہوش ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ طالبعلموں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
گیس لیکج کا واقعہ البدر مسجد کے مدرسے میں پیش آیا، مدرسے میں لگائے گئے گیزر سے گیس لیک ہوئی جو طالبعلموں کے کمرے میں بھر گئی، جس سے کمرے میں سوئے 23 طالبعلموں کی حالت بگڑ گئی۔
ریسکیو 1122 اور کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ طالبعلموں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دو طالبعلموں کی حالت تشویشناک ہے۔