نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میں پاکستانی نوجوانوں کی کوشش رنگ لے آئیں، سٹی کونسل میں بروکلین کے علاقے کونئی آئی لینڈ کی سڑک کو محمد علی جناح وے کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
قرارداد 2 پاکستانی سیاستدانوں کی جانب سے پیش کی گئی جس کو بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔ پاکستانی نژاد نوجوانوں کی تنظم پاکستان امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے صدر وکیل احمد نے جواد شبیر اور ہمایوں عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قائداعظم کے یوم پیدائش پر کونئی آئی لینڈ سڑک کو محمد علی جناح وے کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد کا منظور ہونا ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے، آرگنائنزیشن کی جانب سے یہ اقدام قائداعظم کی سالگرہ کا تحفہ ہے، آئندہ ماہ سڑک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر مسلم آفیسر سوسائٹی تنظیم کے پاکستانی نژاد صدر عدیل رانا اور زیگم عباس بھی موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔