اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے اپوزیشن کو نشانہ بنا کر دیوار سے لگایا جا رہا ہے، یہ انصاف نہیں ناانصافی ہے، موجودہ کارروائیوں کے دور تک احتساب سے تعلق نہیں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا عدلیہ کا احترام ہے، لیکن نواز شریف کے فیصلے پر اختلاف ہے، کیا تحریک انصاف کے نیب زدہ لوگ لاڈلے ہیں۔
پی اے سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا پی اے سی پارلیمان کی سب سے اہم کمیٹی ہے، یہ سرکاری حسابات کا جائزہ لینے کا پیشہ وارانہ فورم ہے، قانون کے مطابق ٹیم ورک کے ذریعے کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا سابقہ پی اے سی ارکان نے بہترین کام کیا ہے، کوشش کریں کہ تمام معاملات میں شفافیت رکھی جائے، پی اے سی کے معاملات کو موثر طریقے سے چلایا جائے۔