لاہور: (دنیا نیوز) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی نجی ہسپتال میں کامیاب انجیو گرافی کر دی گئی ہے اور اس دوران ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا ہے۔
مولانا طارق جمیل کو سینے میں تکلیف کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔ وہ اس وقت لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت بہتر ہے، انجیو گرافی کی رپورٹ آنے کے بعد مزید علاج معالجے کا فیصلہ کیا جائے گا۔