اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق کیس نمٹا دیا، نیب کو معاملہ پر تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل پی ایس او نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے، نیب بورڈ انکوائری کو تحقیقات میں تبدیلی کرنے کی منظوری دیگا۔
عدالت نے نیب کو معاملہ پر تحقیقات منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق کیس نمٹا دیا۔