کلرکہار: (دنیا نیوز) پٹھوارسی بی او وائڈلائف نے کلرکہار کے جنگلات میں تین قیمتی فالکن آزاد کر دیئے۔
کلر کہار میں تقریب منعقد ہوئی، سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ وائڈ لائف کلرکہار کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا شہباز پٹھوار سی بی او صدر بدر منیر اور ڈاکٹر زاہد اقبال بھٹی اور ان کی ٹیم نے شرکت کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پٹھوار سی بی او کے صدر نے کہا کہ یہاں پر تقریب کا انعقاد کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام کو جنگلی حیات کا دوست بنانا ہے جس کی وجہ سے آج ہم نے ان فالکن کو جو کہ بیمار تھے ان کا علاج کرنے کے بعد انہیں خوراک کھلائی، تاکہ وہ ایک دو دن شکار نہ ملنے پر کمزور نہ پڑ جائیں جس کے بعد فالکن کو واپس اپنے ماحول میں آزاد کر دیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وائڈلائف رانا شہباز اور وائڈ لائف کے ڈاکٹرز نے بھی جنگلی حیات کے تحفظات پر عوام کو آگاہ کیا۔