کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم سمیت 23 رہنماوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
فاروق ستار نے وزیراعظم عمران خان سے 23 رہنماؤں کی سیکیورٹی کی درخواست کر دی۔ اس بات کا اظہار انہوں نے خط کے ذریعے کیا۔ فاروق ستار نے بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں کیلئے بھی سیکیورٹی مانگ لی۔
خط میں فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، خالد مقبول کے خط کے باوجود بھی رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی جبکہ سندھ حکومت بھی سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہے، اگر اب کوئی بھی بڑا سانحہ ہوا تو حکومتیں ذمہ دار ہوں گی۔