لاہور: (دنیا نیوز) محمد زبیر کا کہنا ہے بھائی کو ٹھیک لگایا، حکومت کی اقتصادی ٹیم نے ستیا ناس کرایا، سندھ کی اکثریتی جماعت کو روندنا درست نہیں، نواز شریف جلد بری ہوں گے۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ فیصلے کے خلاف کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے، ہفتے میں 2 دن ملاقات کیلئے مختص ہونے چاہئیں۔ خرم دستگیر نے خبردار کیا کہ اگر نواز شریف کے ساتھ خلاف قانون کچھ کیا گیا تو اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ سائرہ افضل تارڑ نے بھی سابق وزیراعظم سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے حمزہ شہباز ملاقات کیلئے جیل پہنچے، کیپٹن (ر) صفدر بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، ایم پی اے میاں مرغوب احمد، محمدزبیر، خرم دستگیر اور رانا تنویر سمیت دیگر رہنما بھی ملاقات کیلئے پہنچے۔