اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ٹرمپ کاحالیہ بیان ان کی ایک سال پہلے کی ٹویٹ سے مختلف ہے، بھارتی ڈرونز کا پاکستانی حدود میں گھسنا قابل مذمت ہے، پاک فوج کسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارتی میڈیا کی معلومات حقائق کے برعکس ہیں، بھارتی میڈیا خود کہہ رہا ہے سرجیکل اسٹرائیکس ہوئی ہی نہیں، پاکستان ثابت قدم ہے، امہن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا بھارتی ڈرونز کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہماری افواج نے دشمن کو موثر جواب دیا، بھارت نے کوئی بھی مہم جوئی کی تو سخت جواب دیں گے۔
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جلد قطر جائیں گے، پاکستان میں غیر ملکی سفیروں کو نقل و حرکت کی آزادی ہے، شیخ حسینہ واجد کی دوبارہ کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔