اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے کمر درد میں اضافہ کے باعث ڈاکٹروں کی ہدایت پر آج کی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں، قائد حزب اختلاف نے آج قانون و انصاف سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔
ذرائع کے مطابق، شہباز شریف نے طبیعت ناسازی کی وجہ سے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی، ڈاکٹر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو مکمل آرام کی سخت ہدایت کی گئی تھی۔
یاد رہے گزشتہ روز ڈاکٹرز نے شہباز شریف کے کمر اور گردن کے مہروں کا معائنہ کیا اور فزیوتھراپی بھی کی تھی۔ پمز میں کئے گئے ایم آر آئی ٹیسٹ میں شہباز شریف کے مہروں میں تکلیف کی علامات پائی گئیں۔