راولپنڈی: (دنیا نیوز) جنونی بھارت باز نہ آیا، ایل او سی کے شاہ کوٹ سیکٹر میں پھر شہری آبادی نشانہ، ایک خاتون شہید، ایک زخمی، بھارتی فوج کا غیر پیشہ وارانہ طرز عمل جاری، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل جاری ہے، ایسی کارروائیاں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) شاہ کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے خاتون شہید اور دوسری زخمی ہوئی۔ ایسی کارروائیاں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتیں۔