کراچی: (دنیا نیوز) سعید غنی کا کہنا ہے وفاقی وزرا کے بیانات پر سندھ کے عوام میں انتشار پیدا ہو رہا ہے، جیسے ای سی ایل میں نام ڈالے ہم بھی وزرا کا سندھ میں داخلہ بند کرسکتے ہیں، قانون ہمیں ایسے وزرا کے سندھ داخلے پر پابندی کی اجازت دیتا ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جے آئی ٹی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، انکا مقصد ایک صوبائی حکومت کو گرانا تھا۔ انہوں نے کہا علیمہ خان کے پاس کس ذرائع آمدن سے یہ جائیدادیں آئیں، دعویٰ کرتا ہوں کہ عمران خان صاحب کا گھر رقبے میں سب سے بڑا ہے، مطالبہ کرتا ہوں شوکت خانم میموریل کیلئے جو چندہ اکٹھا کیا جاتا ہے اسکا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے۔
سعید غنی کا کہنا تھا اسٹینڈنگ کمیٹی جلد بن جائیں گی اس میں کوئی ایشو نہیں ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کابینہ نے ای سی ایل سے نام نہیں نکالے، جے آئی ٹی رپورٹ آتے ہی حکومتی وزار نے گورنر راج کی باتیں کی، کہا گیا ہم وزیراعلیٰ ہٹائیں گے۔ انہوں نے کہا مطالبہ کرتا ہوں جتنی تیزی سے پیپلزپارٹی قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اسی طرح علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،اس معاملے پر بھی ایسی ہی جے آئی ٹی بنائی جائے جو پیپلزپارٹی کے خلاف بنائی گئی۔