اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے علیمہ خان کبھی وزیراعظم نہیں رہیں، انہوں نے تمام جائیدادیں خود ڈکلیئر کیں۔
فواد چودھری اور مریم اورنگزیب کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ میں لیگی رہنما پر تنقید کے نشتر چلائے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ان لوگوں نے زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا، اپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کومتنازع نہ بنائیں۔