لاہور: (دنیا نیوز) سراج الحق کا کہنا ہے 6 ماہ میں کرپٹ عناصر سے ایک روپیہ بھی ریکور نہیں کیا جاسکا، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ ہوا، سکیم نظر نہیں آئی، ٹینٹ دکھائی دے رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے حکومت نے ادویات 15 فیصد مہنگی کر کے علاج بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ حکومت 1 کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا وعدہ وفا کرتی دکھائی نہیں دے رہی۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق بھی بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں کچھ ایم کیو ایم، کچھ پی پی اور کچھ مشرف کے ساتھی ہیں۔